Our social:

Wednesday 11 January 2017

دنیا کی 10 بدترین ایئر لائنز کی فہرست جاری

بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، اسرائیل کا پہلا نمبر، بھارت کی ”ایئر انڈیا“ کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیدیا گیا۔

نیویارک: (آن لائن) امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کی 10 بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کی ”ایئر انڈیا“ کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیا گیا ہے۔ بلوم برگ نے اس کا ڈیٹا عالمی فضائی اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ سٹسٹکس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد شائع کیا ہے جس میں دنیا کی بدترین 10 ایئر لائنز کو شامل کیا گیا ہے جس کی فہرست بالترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔
پہلے نمبر پر ای ایل اے ایل ( اسرائیلی ائیرلائن)، دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ایئر، تیسرے نمبر پر ایئر انڈیا، چوتھے نمبر پر فلپائن ایئرلائنز، پانچویں نمبر پر ایشیانا ایئرلائنز، چھٹے نمبر پر چائنا ایسٹ ایئر لائن، ساتویں نمبر پر ہانگ کانگ ایئر لائن، آٹھویں نمبر پر ایئر چائنا، نویں نمبر پر کورین ایئر اور دسویں نمبر پر ہینن ایئر لائن شامل ہیں۔
فلائٹ سٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جسے بلومبرگ نے شائع کیا ہے۔ اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئر پورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئر لائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور یورو کنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے حکام نے بلومبرگ کو بتایا ہم نے فلائٹ کارکردگی میں اہم لوازمات اور قدروں کو بغور دیکھا ہے۔ ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی مدد سے ہم نے معلومات کو پرکھا ہے جس کے بعد یہ نتائج سامنے پیش کیے گئے۔

0 comments:

Post a Comment