طیبہ کے والدین ہونے کے نئے دعوایدار سامنے آگئے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ
طیبہ کے والدین ہونے کے نئے دعوایدار سامنے آگئے،
ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ
بچی کے والدین ہونے کے
دعوے داروں کا کہنا ہے کہ اس کا اصل نام عائشہ ہے اور وہ دیکھتے ہی ہمیں پہچان بھی
لے گی
تشدد کا شکار ہونے والی
بچی کی ایک بہن بھی ان والدین کے ہمراہ تھی جس کا نام ازکا ہے اور اس کا کہنا ہے
کہ ہم دونوں فیصل آباد میں کام کرتی تھیں لیکن اچانک ہی اطلاع ملی کہ اس کی بہن
اغوا ہو گئی ہے۔
اسلام آباد (دنیا
نیوز) اسلام آباد میں تشدد کا شکار بچی کے کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ
کے جوڑے نے تشدد کا شکار بچی طیبہ کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ بچی کا اصل نام
عائشہ ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ بچی کے والدین دنیا نیوز کے آفس
پہنچ گئے۔
بچی کے والدین ہونے کے دعوے داروں کا کہنا ہے کہ
اس کا اصل نام عائشہ ہے اور وہ دیکھتے ہی ہمیں پہچان بھی لے گی جبکہ ہمارا ڈی این
اے ٹیسٹ بھی کرا لیا جائے تاکہ حقیقت سامنے آئے۔
تشدد کا شکار ہونے والی بچی کی ایک بہن بھی ان والدین کے ہمراہ تھی جس کا نام ازکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہم دونوں فیصل آباد میں کام کرتی تھیں لیکن اچانک ہی اطلاع ملی کہ اس کی بہن اغوا ہو گئی ہے۔ طیبہ تو اب منظر عام سے غائب ہے مگر اب تک تین خاندان بچی کے والدین ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔
Pubblished by: Dunyia News
0 comments:
Post a Comment